متحدہ عرب امارات میں بدھ 31 مئی کو جون 2023 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق ’نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات یکم جون سے ہوگا۔‘
پیٹرول سپر 98 جون میں 2.95 درہم فی لٹر ملے گا۔ مئی میں اس کی قیمت 3.19 درہم فی لٹر تھی۔
سپیشل 95 جو مئی میں 2.84 درہم فی لٹر دستیاب تھا، اس کی نئی قیمت 3.05 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
ای پلس 91 اضافے کے بعد اب 2.76 فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ مئی میں 2.97 درہم فی لٹر فروخت کیا جارہا تھا۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.68 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت مئی میں 2.91 درہم فی لٹر مقرر تھی۔