تہران ...ایرانی صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے مطابق حسن روحانی دوسری مدت کے لئے صدر منتخب ہو گئے ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق 4 کروڑ76 ہزار 729 ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ۔ حسن روحانی نے 58.8 فیصد ووٹ حاصل کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ قریب ترین حریف ابراہیم رئیسی 38.55 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ حسن روحانی نے 2 کروڑ 28 لاکھ ووٹ حاصل کئے۔ ابراہیم رئیسی کے حق میں ایک کروڑ 55 لاکھ ووٹ ڈالے گئے۔پولنگ کی شرح غیر متوقع طور پر بہت زیادہ رہی۔ واضح رہے کہ روحانی کے حریف امیدوار ابراہیم رئیسی انتخابی عمل کے دوران بے ضابطگیوں کی شکایت درج کرا چکے ہیں۔