سعودی عرب کی سرپرستی میں وزارت اسلامی امور کے تعاون سے تنزانیہ میں دارالسلام کے نیشنل سٹیڈیم میں33 ویں بین الاقوامی قرآنی ایوارڈ مقابلوں میں 25 ممالک کے حفاظ اور قاری حضرات نے حصہ لیا۔
سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق اتوار کو اختتامی تقریب میں تنزانیہ کی صدر سمیعہ سلوحو حسن، وزیراعظم قاسم مجالیوا، سعودی اسلامی امور کے نائب وزیر شیخ عواد العنزی، تنزانیہ میں سعودی سفیر یحییٰ بن احمد عوقیش اور خلیجی، عرب اور اسلامی ممالک کے سفیر شریک تھے۔
مزید پڑھیں
-
مقابلہ حفظ قرآن کریم میں عبداللہ عبدالمتین بازی لے گئے
Node ID: 308841
-
اعزازات کی تقسیم کے موقع پر سعودی اسلامی امور کے وزیر شیخ عبداللطیف آل الشیخ کی نیابت کرتے ہوئے شیخ عواد العنزی نے قرآن کریم کے لیے مملکت کی خدمت اور عالمی سطح پر مسلمانوں کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
شیخ عواد العنزی نے کہا ’تنزانیہ کے بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں اعزاز پانے والوں کی تاج پوشی کی تقریب میں مملکت کی شرکت قرآن کریم کی خدمت اور مسلمانوں کی مدد کے مبارک سفر کا تسلسل ہے۔
تاج پوشی کی تقریب کے ججوں نے بین الاقوامی سالانہ مقابلوں میں شریک حفاظ اور قاری حضرات کی غیر معمولی مہارت، حفظ اور تلاوت میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے 10 اول انعام یافتگان کا انتخاب کیا۔

پُروقار تقریب کی سرپرستی پر تنزانیہ کی سپریم اسلامک کونسل کے چیئرمین و مفتی اعلیٰ و شیخ ابوبکر زبیر بن علی نے سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
مفتی اعلی نے مقابلوں کے عمدہ معیار کی تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں میں قرآنی حفظ کی حوصلہ افزائی اور اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے لیے اس تقریب کو اہم قرار دیا۔
