مملکت میں پیر سے جمعے تک کون سے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے
مدینہ منورہ اور حائل میں بھی پیر اور منگل کو موسم غیر مستحکم رہے گا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ پیر 5 جون سے جمعے تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز نے کہا کہ’ عسیر، الباحہ، جازان اور مکہ مکرمہ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔ ان کی فی گھنٹہ رفتار پچاس کلو میٹر سے زیادہ ہوگی‘۔
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے سیلاب کا بھی امکان ہے‘۔
’مدینہ منورہ اور حائل میں بھی پیر اور منگل کو موسم غیر مستحکم رہے گا‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ القصیم، نجران، ریاض، تبوک، الجوف، شمالی حدود، الشرقیہ اور نجران ریجنوں میں تیز ہواؤں اور درمیانے درجے کی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔
’ مکہ مکرمہ میں پیر اورمنگل کو بوندا باندی سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔