لاہور .. اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف اور ان کے وکیل بدر عالم نے کیس کی سماعت کا بائیکاٹ کردیا ۔خالد لطیف کے وکیل نے کہا کہ ٹریبونل کی کارروائی جانبدارانہ ہے ۔ 19 مئی کو ہمارے ساتھ بدسلوکی ہوئی۔کارروائی کی ویڈیو طلب کی لیکن ٹربیونل نے دینے سے انکار کر دیا ۔ جب تک ویڈیو نہیں ملے گی ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔بدر عالم نے کہاکہ پی سی بی اینٹی کرپشن کے ضابطہ اخلاق کو نہیں مانتے۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل نہیں بلکہ جرگہ ہے۔ عجیب بات ہے کہ تنظیمی کمیٹی کے سربراہ ٹریبونل کے چیئرمین بھی ہیں۔ پی سی بی تنظیمی کمیٹی کے چیئرمین کا فیصلہ ہونے تک بائیکاٹ کریں گے ، پی سی بی کو بتا دیا کہ بھاگ نہیں رہے۔