Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک حکام نے صدر اردوغان کی تصویر بگاڑنے پر نوجوان کو جیل بھیج دیا

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رجب طیب اردوغان تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترک حکام نے 16 برس کے ایک نوجوان کو صدر رجب طیب اردوغان کے انتخابی مہم کے پوسٹر پر مونچھیں بنانے پر گرفتار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق روزنامہ برگون، کم حریت اور ہلک ٹی وی سمیت اپوزیشن کے قریب سمجھے جانے والے میڈیا نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی شہر میرسن کے ایک نوجوان پر اپنے قلم سے گھر کے قریب لگے ایک پوسٹر پر صدر کا چہرہ بگاڑنے کا الزام تھا، اس نے تصویر پر’ہٹلر کی مونچھیں بنائیں اور توہین آمیز تبصرہ لکھا۔‘
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرہ پر شناخت کے بعد نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
حکام نے نوجوان سے گھر پر ہی پوچھ گچھ کی جہاں اس نے مبینہ طور پر تصویر پر ’موچھیں بنانے کا اعتراف کیا‘، تاہم اس نے تصویر پر تبصرہ لکھنے سے انکار کیا۔
28 مئی کو صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رجب طیب اردوغان تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔
وزارت انصاف کے مطابق ترکیہ میں ’صدر کی توہین‘ عام جرائم میں سے ایک ہے۔ گزشتہ برس 16 ہزار 753 افراد کو سزا دی گئی تھیں۔

شیئر: