رش کے اوقات ’حجراسود‘ کے قریب نہ جائیں، وزارت حج
سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کوکہا ہے کہ طواف کے وقت ’حجراسود‘ کوبوسہ دینے کےلیے مقررہ ضوابط کا خیال رکھا جائے۔
عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ ازدحام کے اوقات میں حجراسود سےدور رہتے ہوئے بھی اشارہ سے تکبیرکہہ سکتے ہیں۔
طواف کے دوران حجر اسود کے قریب جانے اوراسے بوسہ دینے کےلیے بعض امور کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حجر اسود کا بوسہ دینے یا اس کے قریب جانے کےلیے ایسے وقت کا انتخاب کریں جب ازدحام زیادہ نہ ہو۔ کعبہ شریف کے ساتھ موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پرعمل کریں۔ اگرحجراسود کے قریب جانا ممکن نہ ہو توسنت نبوی پرعمل کرتے ہوئے دور رہتے ہوئے ہاتھ کے اشارے سے یہ عمل کیاجاسکتا ہے۔
واضح رہے حج سیزن میں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں ایسے میں کعبہ شریف کا طواف کے دوران شدید ازدحام ہوتا ہے۔
اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے عازمین کےلیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے تاکہ ہرشخص آرام وسکون سے بیت اللہ کا طواف کرسکے۔