مصر کے شہر الغردقہ میں 23 برس کے روسی شہری کو ہلاک کرنے والی ٹائیگر شارک کو ساحل پر جانے والے مقامی افراد نے ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے رو الغردقہ شہر میں مصر کے بحیرہ احمر کے ایک ریزورٹ میں تیراکی کرنے والے 23 برس کے ولادیمیر پوپاو نامی روسی شہری پر شارک نے حملہ کیا تھا۔
انٹرنیٹ پر ہلاک ہونے والے روسی شہری کی ویڈیو وائرل ہے جس میں اسے پانی میں ہاتھ پاؤں مارتے، چیختے اور شارک سے دور جانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شارک کی افزائش پر اہم تحقیق اور نتائجNode ID: 443031
-
پاکستان میں شارکس کی تعداد میں 85 فیصد کمیNode ID: 536981
سکائی نیوز کے مطابق وہاں موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹائیگر شارک ولادیمیر پوپاو کے جسم کے ساتھ دو گھنٹے تک کھیلتی رہی اور پھر اسے پانی میں لے گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ساحل پر جانے والے مقامی افراد نے اس واقعے کے بعد اپنی کشتیاں پانی میں نکالیں اور روسی شہری پر حملہ کرنے والی شارک کو جال کے مدد سے پکڑ کر پانی سے باہر لے آئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم کی شکل میں مقامی افراد روسی شہری کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے شارک کو ڈنڈوں سے مار رہے ہیں۔
سکائی نیوز کے مطابق مصر کی وزارت ماحولیات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مخصوص شارک پکڑی جا چکی ہے اور اب اس کا معائنہ کیا جائے گا کہ اسے روسی شہری پر حملہ کرنے پر کس بات نے مجبور کیا۔ ریسرچرز اس بات کو دیکھیں گے کہ کیا آیا یہ دیگر واقعات کی بھی ذمہ دار ہے۔
Recent shark attack in Egypt pic.twitter.com/8E1QgNfySY
— Levandov (@blabla112345) June 8, 2023