سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام میں باب ملک عبدالعزیز کے میناروں میں دو نئے ہلال نصب کر دیے گئے‘۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ ’یہ کام وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ تعمیرات کے تعاون سے کیا گیا ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
سپیس سٹیشن سے مسجد الحرام کیسی دکھائی دیتی ہے؟Node ID: 767866
انہوں نے کہا کہ ’حرمین شریفین انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اسلامی فن تعمیر خصوصا مسجد الحرام کی تعمیراتی خصوصیات کو اجاگر کیا جائے‘۔
سیکریٹری سربراہ انتظامیہ انجینیئر محمد الوقدانی نے کہا کہ ’باب ملک عبدالعزیز کے میناروں میں ہلال نصب کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ دونوں میناروں میں نصب کیے جانے والے ہلال عموما اسلامی فن تعمیر اور خصوصا مسجد الحرام کی قابل دید علامت ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہلال میناروں کے اوپر نصب ہیں۔ دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ ہے‘۔
وكالة المشاريع والدراسات الهندسية تشرف على أعمال تركيب الهلالين الخاصة بمنارتي باب الملك عبدالعزيز.https://t.co/RuROpofRRG#رئاسة_شؤون_الحرمين pic.twitter.com/xEZ8U8BeMp
— رئاسة شؤون الحرمين (@ReasahAlharmain) June 12, 2023