Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپیس سٹیشن سے مسجد الحرام کیسی دکھائی دیتی ہے؟ 

’اپنے تجربات مکمل کرلیے تو عین اس وقت ہمارا گزر مکہ مکرمہ کے اوپر سے سے ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی خلا باز ریانہ برناوی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام کی ویڈیو جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریانہ برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا مکہ مکرمہ کے اوپر لی گئی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اپنے تجربات مکمل کرلیے تو عین اس وقت ہمارا گزر مکہ مکرمہ کے اوپر سے سے ہوا، نور علیٰ نور‘۔
واضح رہے سعودی خلاباز ریانہ برناوی اور علی القرنی نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اپنے فرائض کا آغاز ایسے سائنسی تجربات سے کیا جو پہلی بار بیرونی خلا میں کئے گئے ہیں۔
 جمعرات کو برناوی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لائیو تجربہ باکس کا استعمال کرتے ہوئے انفیکشن کے خلاف مدافعتی خلیوں کے ردعمل میں ایک تجربہ کیا تھا۔

شیئر: