ریاض کی تمام شاہراہیں دوپہر تک کھلی رہیں گی، محکمہ ٹریفک
ریاض: ریاض کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتوار کو دوپہر تک تمام شاہراہیں کھلی رہیں گی۔ ریاض کانفرنس کے انعقاد تک کوئی شاہراہ بند نہیں ہوگی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہفتہ کو جو شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند کی گئی تھیں وہ بھی کھول دی گئی ہیں۔ دوپہر کے بعد جو شاہراہ بند کی جائے گی اس کے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں