برطانیہ میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گُم ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے ڈُپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے پنجاب یونیورسٹی سے رابطہ کر لیا ہے۔
اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز کے مطابق نواز شریف نے ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کے لیے فیس کا چالان بھی جمع کروا دیا ہے جو کہ 2 ہزار 990 روپے ہے۔
مزید پڑھیں
-
28 مئی 1998 کو جو ہم نے کیا وہ ’ابسلیوٹلی ناٹ‘ تھا، نواز شریفNode ID: 768086
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جمع کروائے جانے والے فارم کے مطابق انہوں نے اپنی بی اے کی ڈگری 1968 میں مکمل کی اور انہوں نے امتحانات میں کُل 340 نمبرز حاصل کیے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی ڈگری کے حصول کے حوالے سے ٹوئٹر پر بھی صارفین کے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
الماس خان لکھتے ہیں کہ ’میاں نواز شریف کی گریجویشن کی ڈپلیکیٹ ڈگری کی درخواست سے لگتا ہے کہ میاں صاحب نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔‘
میاں نواز شریف کی گریجویشن کی ڈوپلیکیٹ ڈگری کی درخواست سے لگتا ہے کہ میاں صاحب نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے یعنی "میاں جدوں آئے گا تے لگ پتا جائے گا" یعنی چوتھی بار۔ پٹواریوں مبارک ہو تمہیں۔ ویسے جب بھی میاں صاحب کی حکومت قائم ہوئی ہے ملک نے ترقی کی ہے
— Almas Khan (@AlmasAKhan) June 15, 2023