Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب ویکسین پروڈکشن سینٹر کے لیے سرمایہ کاری کررہا ہے، ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ 

’سعودی عرب چاہتا ہے کہ خطرناک امراض کی ویکسینیں سب کو برابری کی بنیاد پر ملے‘(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب ویکسین پروڈکشن سینٹر بننے کے لیے سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
مملکت نے ویکسینوں کے عالمی گروپ اور صحت وسائل سے محروم ممالک کی مدد کی تھی تاکہ وہ اپنے باشندوں کے لیے ویکسین کا بندوبست کرسکیں‘۔ 
 ڈاکٹرالربیعہ نے یہ باتیں جمعرات کو سپین میں ہونے والی انٹرنیشنل ویکسین  کانفرنس کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
الربیعہ نے مزید کہا کہ ’سعودی عرب نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے 863 ملین ڈالر خرچ کیے۔ 41 سے زیادہ ملکوں کو ویکسین خوراکوں کا تحفہ دیا۔ سعودی عرب متعدد کمزور ملکوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہاں حفظان صحت کا پائیدار نظام قائم ہوسکے‘۔ 
الربیعہ نے کہا کہ ’سعودی عرب چاہتا ہے کہ خطرناک امراض کی ویکسینیں سب کو برابری کی بنیاد پر ملے‘۔ 
الربیعہ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین  ہے  کہ مختلف علاقوں میں ویکسین تیار کرنے والی فیکٹریوں کے قیام سے ہنگامی بنیاد پر ہرملک کو ویکسین آسانی سے فراہم ہوگی‘۔ 

شیئر: