Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس فیسٹول میں ریاض ایئر کی شرکت

’ریاض ایئر 2030 تک ایک سو سے زیادہ سٹیشنوں میں خدمات فراہم کرے گی‘ ( فوٹو: سبق)
نئی سعودی ایئرلائن ریاض ایئر پیرس ایئرلائن فیسٹول میں شریک ہے جو آج سے 25 جون تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض ایئرکا طیارہ فیسٹول میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گیا ہے۔
فیسٹول میں شرکت کا مقصد وژن 2030 کے مطابق ریاض کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کے ضمن میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاض ایئر 2030 تک ایک سو سے زیادہ سٹیشنوں میں خدمات فراہم کرے گی۔
پیرس فیسٹول میں ریاض کی شرکت سے سیاحوں اور شرکا کو نئی ایئر لائن کی خدمات سے متعارف کرایا جائے گا۔

شیئر: