Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں اضافہ

’دیسی بکرے کی قیمت 1700 ریال سے کم نہیں جبکہ اس سے کم تر درجے کے بکرے 1500 تک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں مویشی منڈی کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صارفین نے کہا ہے کہ ’تاجروں نے حج موسم کا فائدہ اٹھا کر جانوروں کی قیمت بڑھادی ہے‘۔
صارفین نے کہا ہے کہ ’دیسی بکروں سمیت درآمد شدہ بکروں کی قیمت میں اچھا خاصہ اضافہ ہوگیا ہے‘۔
’جازان میں دیسی بکرے کی قیمت 1700 ریال سے کم نہیں جبکہ اس سے کم تر درجے کے بکرے 1500 تک ہیں‘۔
صارفین نے کہاہے کہ ’اچھا اور درمیانہ  بکرا دو ہزار ریال سے کم میں نہیں ملے گا جبکہ درآمد شدہ درمیانہ بکرا ایک ہزار ریال تک پہنچ گیا ہے‘۔
صارفین نے کہا ہے کہ ’بکرا منڈی میں غیر  ملکیوں کا قبضہ ہے جو موسم کا فائدہ اٹھا کر ناجائز طور پر قیمتیں بڑھا دی ہیں‘۔
صارفین نے متعلقہ ادارے سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

شیئر: