Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی، خریداری بڑھنے لگی

نرخوں میں کمی اور تعطیلات کے باعث سونے کی خریداری ہورہی ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں نرخوں میں مسلسل کمی اور تعطیلات کے پیش نظر سونے کے زیورات کی طلب میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام کے مقابلے میں رواں ہفتے کے آخر میں ایک گرام سونے کی قیمت میں ڈھائی درہم سے سوا تین درہم تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں مجموعی کمی پونے چھ درہم (5.75) تک پہنچ گئی۔ 
امارات میں سونے کے زیورات کے شوروم مالکان کا کہنا ہے کہ زیورات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ نرخوں میں کمی اور تعطیلات کے باعث سونے کی خریداری ہو رہی ہے۔
شو روم مالکان کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد 21 اور 18 قیراط والے زیورات زیادہ خرید رہے ہیں۔ 
امارات میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 234.25 درہم ہے۔ اس میں 3.25 درہم کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.75 درہم ہے۔ اس میں سوا تین درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
21 قیراط ایک گرام سونا 209.75 درہم میں دستیاب ہے۔ یہ  سوا تین درہم سستا ہو گیا۔ 
علاوہ ازیں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت ڈھائی درہم کمی کے بعد 180 درہم تک آ گئی ہے۔ 

شیئر: