Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو اے ایف ایف انڈر-23: فائنل عراق اور ایران کے درمیان ہوگا

چیمپئن شپ کا فائنل منگل کی رات بغداد کے المدینہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
ویسٹ ایشین فٹبال فیڈریشن (ڈبلیو اے ایف ایف) انڈر-23 چیمپیئن شپ میں عمان کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد میزبان عراق کا فائنل میں مقابلہ ایران سے ہوگا۔
 ڈبلیو اے ایف ایف انڈر-23 چیمپیئن شپ کا فائنل میچ 20 جون کی رات کو بغداد کے المدینہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ایران اور اردن کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی کک پر کیا گیا اور ایران نے 3-4  سے کامیابی حاصل کی۔
دوسرے سیمی فائنل میں عراق نے خلیجی ہمسایہ ملک عمان کو بغداد کے المدینہ سٹیڈیم میں تقریباً 30 ہزار پرجوش تماشائیوں کے سامنے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست  دے دی۔
دوسرے سیمی فائنل کی خاص بات یہ رہی کہ کھیل کے 52 ویں منٹ میں عراق کے خلاف عمان کے ناصر الرواہی کا سیلف گول میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔

شیئر: