Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبد العزیز کانفرنس ہال میں تیاریاں مکمل، دیکھئے تصاویر

ریاض:ریاض کانفرنس کا انعقاد کنگ عبد العزیز کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا جہاں کانفرنس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کنگ عبد العزیز کانفرنس ہال جدید خطوط پر استوار اور تمام سہولتوں سے آراستہ عظیم الشان مرکز ہے۔ یہاں مرکزی کانفرنس ہال کے علاوہ دیگر متعدد چھوٹے کانفرنس ہال بھی ہیں۔ مہمانوں کی ضیافت کے لئے کھانے کا ہال اور ہنگامی حالات میں طبی مرکز ہے۔ میڈیا کے نمائندگان کے لئے تمام سہولتیں موجودہیں۔ کانفرنس ہال کے باہر عظیم الشان پارک ہے۔ اس کی تعمیر165ہزار مربع میٹر پر ہوئی ہے۔ اس میں 11سو افراد کی گنجائش ہے۔ کنگ عبد العزیز کانفرنس ہال ڈپلومیٹک علاقہ میں طریق مکہ کے قریب واقع ہے۔ اس کے مغرب میں مجلس شوری کی عمارت ہے۔
 
 
 
ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب اور ریاض کانفرنس کی تمام خبریں ایک صفحہ پر دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے ٹیگ پر کلک کریں 
 

شیئر: