Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت

اسرائیلی فوج کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کو مکمل مسترد کیا ہے ( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے جنین شہر پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چھ فلسطینی ہلاک جبکہ 90 زخمی ہوئے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں اسرائیل کی قابض افواج کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت فلسطینی حکومت اور وہاں کے عوام کے دکھ میں شریک ہے اور اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

شیئر: