Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کی سہولت کے لیے ایک ہزار الیکٹرک سکوٹر

اتھارٹی نے الیکٹرک سکوٹر کے لیے دو لین مختص کی ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ایک ہزار الیکٹرک سکوٹر مہیا کیے ہیں۔ گزشتہ سال اس حوالے سے جو تجربہ کیا گیا وہ کامیاب رہا تھا۔ 
اخبار 24 کے مطابق حج مقامات پر الیکٹرک سکوٹر سروس سے عازمین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی وہ اپنے خیموں سے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے آمد ورفت کا وقت بچا سکیں گے۔
گاڑیوں اور راہگیروں کے اژدحام سے بچ کر خصوصی ٹریک استعمال  کرسکیں گے۔ 
اتھارٹی نے الیکٹرک سکوٹر کے لیے دو لین مختص کی ہیں جو دو کلو میٹر طویل ہیں۔
کدانہ سٹیشن سے مسجد الحرام کے باب علی سٹیشن تک جانے والے محبس الجن انڈر پاس تک الیکڑک سکوٹر ٹریک مختص کیے گئے ہیں۔ عازمین کی رہنمائی کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔ 

شیئر: