مسجد نمرہ میں حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل
دنیا کی واحد مسجد ہے جو سال میں ایک بار کھلتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
میدان عرفات میں حج کے سب سے اہم رکن کی ادائیگی کے لیے آنے والے لاکھوں حجاج کرام کے استقبال کے لیے مسجد نمرہ میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ یہ دنیا کی واحد مسجد ہے جو سال میں ایک بار کھلتی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد نمرہ میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔ مسجد کے باہر بھی لاکھوں افراد ظہر اورعصر کی نماز ایک اذان اور دو تکبیرات کے ساتھ ادا کریں گے۔
مسجد نمرہ ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنی ہوئی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق اس سال 22 لاکھ افراد میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔