Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت صحت کی حجاج کو چھتری استعمال کرنے کی ہدایت

وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ حجاج کرام صبح 10 بجے سے لے کر شام چار بجے تک دھوپ سے خود کو بچائیں۔
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حجاج کرام سورج کی تمازت سے بچنے کے لیے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران چھتری لازمی طور پر استعمال کریں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ہلکی عمدہ چھتری آپ کو لو لگنے سے بچائے گی۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ حجاج کرام صبح 10 بجے سے لے کر شام چار بجے تک دھوپ سے خود کو بچائیں۔
مذکورہ عرصے کے دوران دیر تک دھوپ میں نہ رہیں، لو لگنے سے بچنے کے لیے  یہ احتیاط ضروری ہیں۔

شیئر: