سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر سے ملاقات
تعلقات اور انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو پیرس میں برکس گروپ کے نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور برکس گروپ کے ممالک کے درمیان تعلقات اور انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وژن 2030 کی روشنی میں عالمی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے حوالے سے اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔