خواتین سے مسترد ہونے والے امریکی شخص نے ہزاروں ڈالر کی سرجری سے قد بڑھوا لیا
سائگرز نے کئی برسوں تک قد بڑھانے کے لیے تحقیق کی (فوٹو: ایم ایس این)
بار بار خواتین کی جانب سے مسترد ہونے والے شخص نے ہزاروں ڈالر کی سرجری کروا کر قد بڑھوا لیا۔
امریکی ریاست جورجیا سے تعلق رکھنے والے 27 برس کے ڈِینزل سائیگرز نامی ریٹائر نیوی اہلکار نے اپنے چھوٹے قد کے باعث بار بار خواتین کی جانب سے مسترد ہونے کے باعث تقریبا 81 ہزار ڈالر کی سرجری کروا کر اپنا قد 5 فٹ 5 انچ سے بڑھوا کر 6 انچ کروا لیا۔
نیو یارک پوسٹ کو ای میل میں ڈِینزل سائیگرز نے بتایا کہ ’ساری زندگی میں اپنے آپ کو چھوٹے قد کو دیکھ کر شرمندہ ہوتا رہا۔‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’لِمب لینتھیننگ یعنی جسم کے اعضاء کو بڑھوانے نے مجھے زندگی بدلنے کا موقع دیا اور مجھے زندگی کو دیکھنے کا نیا زوایہ دیا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ لڑکپن میں انہیں اُن کی کَرش نے نظر انداز کر دیا تھا، کیونکہ وہ اُن کے لیے ’بہت چھوٹے قد اور چھوٹی عمر کے تھے۔‘
27 سالہ سائیگرز کہتے ہیں کہ ’میں نے یہ بات دل پر لے لی اور میں خواتین سے پیار کا اظہار کرنے سے پہلے اپنے قد کو ذہن میں رکھتا جس کی وجہ سے مجھ سے کئی مرتبہ مواقع ضائع ہوئے۔‘
سائیگرز نے کئی برسوں تک قد بڑھانے کے لیے تحقیق کی اور پھر انہیں ایسا پروسیجر ملا جس نے اُن کی زندگی تبدیل کر دی۔
سابق نیوی اہلکار کہتے ہیں کہ ’میرا اس کے پیچھے کوئی خاص مقصد نہیں تھا لیکن میں صرف چاہتا تھا کہ میں اپنے جسم اور دماغ کو دوبارہ سے تبدیل کروں اور اِس سے اچھا کیا ہو سکتا ہے کہ میں اپنے قد کو بڑھاؤں اور جسم کو خوبصورت بناؤں۔‘