10 ٹیمیں گاڑیوں کی مرمت کی خدمات انجام دیتی ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے رضاکار ان دنوں مکہ جانے والی ہائی ویز پر گاڑیوں میں خرابی پیدا ہونے پر رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مکہ ریجن میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ڈائریکٹر جنرل مرعی بن سعد القرنی نے کہا کہ ’ہماری فیلڈ ٹیم ہر سال حج اور عمرہ پر بذریعہ سڑک آنے والوں کو اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔ خصوصاً وہ لوگ جن کی گاڑیاں مکہ جاتے ہوئے راستے میں اچانک سی خرابی کا شکار ہوتی ہیں۔‘
القرنی نے مزید کہا کہ ’ہمارے رضاکار السیل روڈ، مکہ ہائی وے، مدینہ روڈ اور مکہ کے اندر بھی اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔‘
القرنی نے کہا کہ ’یہ پروگرام پانچ گاڑیوں کے ذریعے موبائل ورکشاپ کے تحت انجام دیا جا رہا ہے جس میں دس ٹیمیں باری باری اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔‘
القرنی نے مزید بتایا کہ ’ہمارے رضاکار بعض اوقات بڑی گاڑیوں کو بھی اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں۔‘
القرنی نے بتایا کہ ’ہر ٹیم میں ایک سپروائزر اور تین ٹیکنیشن ہوتے ہیں جو تمام ضروری آلات سے لیس ہوتے ہیں۔ حج سیزن میں یہ کام 24 گھنٹے شفٹوں میں جاری رہتا ہے۔‘
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں