Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں پڑھائی جائے گی

وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے ہدایت کی ہے کہ عید گاہوں میں اصلاح و مرمت اور صفائی کا کام پہلے ہی نمٹا لیا جائے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت بھر میں موجود وزارت کی تمام شاخوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ عید الفطر کی نماز تمام مساجد میں ادا کی جائے۔
اخبار 24 کے مطابق آل الشیخ نے جمعرات کو تحریری ہدایت جاری کر کے تاکید کی ہے کہ مملکت بھر میں عید الفطر کی نماز سورج طلوع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ادا کی جائے۔ اس سلسلے میں ام القری کیلنڈر کی پابندی کی جائے۔ 
آل الشیخ نے وزارت کی تمام شاخوں کے عہدیداروں کو کہا ہے  کہ وہ عید الفطر کی نماز کے انتظامات پہلے سے کر لیں۔
عید گاہوں میں اصلاح و مرمت اور صفائی کا کام پہلے ہی نمٹا لیا جائے تاکہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی آرام  کے ساتھ عید کی نمازادا کر سکیں۔ 

شیئر: