Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے یمنی علما کے وفد کی ملاقات

یمنی علما کا کہنا تھا سعودی عرب یمن کا سٹریٹجک پارٹنر ہے اور رہے گا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے  وزیر اسلامی امورعبداللطیف آل شیخ سے شاہی دعرت پر فریضہ حج کےلیے آنے والے یمنی علما کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی وزیر نے یمنی حکومت اور عوام کی سپورٹ میں مملکت کی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کے اندر یمنی علما کی سپورٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی وزیر نے وفد کو بتایا کہ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب اور یمن کے سٹریٹجک تعلقات کے باعث یمنی ایشو پر خصوصی توجہ دیتے ہیں‘۔
اس موقع پر یمنی علما نے کہا کہ ’وہ تمام شعبوں میں یمن کی حمایت کےلیے سعودی عرب کے گرانقدر کردار کی ستائش کرتے ہیں‘۔
انہوں نے زور دیا کہ ’سعودی عرب یمن کا سٹریٹجک پارٹنر ہے اور رہے گا‘۔

شیئر: