شاہ سلمان تقریبا پانچ ہزار حجاج کی قربانی کے اخراجات پورے کریں گے
’یہ اقدام ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز شاہی دعوت پر آنے والے چار ہزار951 عازمین حج کےلیے قربانی کے اخراجات پورے کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق اس سال خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے تحت 92 ممالک کے عازمین حج کی میزبانی کی ہے جس میں ایک ہزار فلسطینی شامل ہیں۔
آپریشن ’فیصلہ کن طوفان‘ میں شہید والے سعودی اور یمنیوں کے خاندان کے دو ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
شام سے تعلق رکھنے والے 280 حجاج کے ساتھ عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کے 130 سکالرز بھی شامل ہیں۔
’یہ اقدام ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کا حصہ ہے جس کی نگرانی ہر سال مملکت میں وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔‘
اس سال تک اس پروگرام کے تحت اب تک 62 ہزار 338 افراد کو سعودی عرب کے اخراجات کو حج کرایا جا چکا ہے۔