Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی کئی کوششیں ناکام، ملزمان گرفتار

زیر حراست ملزمان کو پبلک پراسیکوشن کے حوالے کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ مملکت کے کئی علاقوں سے مزید افراد کو منشیات سے متعلق جرائم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جازان ریجن کے الدایر گورنریٹ میں سرحدی محافظوں نے 602 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
جازان ریجن میں ہی دو یمنی شہروں کو قات ( نشہ آور پتے) کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاض میں پولیس نے دو شہریوں کو نشہ آور گولیاں اور حشیس فروخت کی کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا۔
نجران پولیس نے پانچ غیر ملکیوں کو 1.85 کلو گرام نشہ آور گولیاں فروخت کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے ضبط شدہ منشیات متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی۔
ملزمان کو پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: