نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ دہلی کیجریوال نے پہلی مرتبہ منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے الزامات کا جواب دیا ہے۔ پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ان الزامات میں ذرا بھی سچائی ہوتی تو میں جیل میں ہوتا۔ان سے پوچھا گیا تھا کہ آپ ان الزامات پر خاموش کیوں ہیں؟ کیجریوال نے کہا کہ میں کیوں جواب دوں کیونکہ کوئی بھی ان الزامات پر یقین کرنے کو تیار نہیںحتیٰ کہ اپوزیشن بھی اس پر یقین نہیں کررہی ۔ انہوں نے کپل مشرا کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ الگ بات ہے کہ جب اپنے ہی دھوکا دیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔