حج سیزن میں گزشتہ دس دنوں میں ایک لاکھ سے زائد حجاج نے ادارہ ارشاد وآگاہی کے علما سے شرعی مسائل دریافت کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ ارشاد وآگاہی کے ریجنل ڈائریکٹرمعاذ الجنیدل نے بتایا کہ ’مسجد الحرام میں ادارے کی جانب سے 70 سے زیادہ علما کی خدمات فراہم کی گئی ہے جو حجاج کو ان کے شرعی مسائل کے حل بتاتے ہیں‘۔
معاذ الجنیدل نے کہا کہ’ ادارے کی جانب سے اس کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ مختلف شرعی مسائل کے بارے میں جاننے کےلیے علوم شریعہ کے ماہرین کی خدمات فراہم کی جائیں تاکہ وہ سائلین کو درست فقہی مسائل سے آگاہ کرسکیں‘۔