Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الوداعی طواف کے بعد حجاج کے قافلے مدینہ منورہ پہنچنے لگے

حرمین ٹرین اور بسوں کے ذریعے قافلے مدینہ پہنچے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
حجاج کے قافلے الوداعی طواف کے بعد مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
جمعے کو حرمین ٹرین اور بسوں کے ذریعے قافلے مدینہ پہنچے ہیں۔
مدینہ منورہ میں حجاج کے قافلوں کے خیر مقدم کے لیے تیاریوں کو بڑھا دیا گیا ہے۔ چند دنوں میں مدینہ منورہ میں 70 ہزار حجاج کی آمد متوقع ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  حجاج  نے اسلام کے پانچویں رکن حج کی ادائیگی کے سلسلے میں ملنے والی سہولتوں پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ میں بڑے منصوبو ں اور خدمات کی بدولت مناسک حج کی ادائیگی میں آسانی ہوئی ہے۔‘
حجاج نے الوداعی طواف کے بعد مکہ مکرمہ سے روانگی کے وقت کہا کہ ’مناسک حج کی ادائیگی میں آسانیوں کے باعث اطمینان سے عبادت کا موقع ملا۔ اس پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔‘

شیئر: