Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل اور اسے فروخت کرنے کی کوشیشیں ناکام، متعدد گرفتار

تمام ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی حکام نے مملکت بھر میں منشیات سے متعلق جرائم اور سمگلنگ پر متعدد افرد کو گرفتار کیا ہے۔
عرب نیوز اور سبق کے مطابق جازان ریجن کے العارضہ گورنریٹ میں سرحدی محافظوں نے قات ( نشہ آور پتے) سمگل کرنے کی کوشیشیں ناکام بنا کر یمنی باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔
جازان ریجن کے الحرث سیکٹر میں 200 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
ایک دوسرے واقعہ میں 60 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
جازان کے دوریات سیکٹر میں ایک شہری کو نشہ آور گولیوں کی تشہیر کرنے کے الزام میں پکڑا گیا۔ 
جازان کی الدایر گورنریٹ میں دو سعودی شہریوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک گاڑی میں چھپائی گئی 237 کلو گرام قات فروحت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ فار نارکوٹکس کنٹرول نے عسیر ریجن میں ایک شہری کو حشیش جبکہ قصیم میں پولیس نے حشیش اور نشہ آور گولیاں فروخت کرنے کی کوشش پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
جدہ گورنریٹ میں پولیس نے ایک نائیجرین شہری کو گرفتار کرلیا, اس نے ایک فلیٹ کو اپنا ٹھکانہ بنا رکھا تھا۔ 4.5 کلو گرام حشیش، نشہ آور گولیاں اور رقم برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ تمام ضبط شدہ منشیات حکام کی تحویل میں دی گئی ہے۔

شیئر: