Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب فوڈ سیکیورٹی اور انسداد غربت کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں میں مدد کےلیے پرعزم 

سعودی وزیر نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کانفرنس میں شرکت کی ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے  نائب وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر منصور المشیطی نے عالمی خوراک اور پانی کے تحفظ کے حصول، عالمی سطح پر بھوک اور غربت سے نمٹنے کےلیے اقوام متحدہ کی کوششوں کےلیے اقوام متحدہ کی کوششوں کےلیے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا  کہ ’سعودی عرب ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر غربت اور بھوک کے انسداد اور آبی ذخائر میں خودکفالت کےلیے اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی مدد کرتا رہے گا‘۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انجینیئر المشیطی نے  یہ  یقین دہانی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کانفرنس کے 43 ویں سیشن میں کرائی ہے۔ 
سعودی عہدیدار نے کہا کہ’ سعودی عرب کی پالیسی اور قومی حکمت عملی یہ ہے  کہ دنیا بھر میں زرعی اور غذائی اشیا میں خودکفالت کے نظام کی تائید و حمایت اور سرپرستی کی جائے۔ سعودی عرب الفاو کے ممبر ملک کی حیثیت سے اپنے فرائض کو سمجھتا بھی ہے اور ان کے حصول کے لیے ہر سطح  پر کوشاں بھی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ’ پائیدار زرعی فروغ کے لیے متعدد پروگرام اور سکیمیں منظور کی ہیں۔ سعودی عرب کی کوشش ہے کہ ماحولیاتی اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور آبی وسائل کو معیاری انداز میں منظم کیا جائے‘۔
سعودی عرب کے زرعی فروغ فنڈ نے زرعی منصوبوں کی ستر فیصد سے زیادہ لاگت میں مدد کے لیے قرضہ سکیم شروع کی ہے۔ 2015 میں 500 ملین ریال تک کے قرضے دیے گئے تھے۔ 2022 میں  7 ارب ریال تک کے قرضے دیے گئے۔  
انجینیئر منصور المشیطی نے کہا کہ ’سعودی عرب میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھی ہے جس سے قومی زرعی پیداوار کی قدر 2022 کے دوران سو ارب ریال تک پہنچ گئی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔ مملکت متعدد زرعی محصولات میں بڑی حد تک خودکفیل ہوگیا ہے‘۔ 

شیئر: