سعودی عرب اور برطانیہ کا صومالیہ میں فوڈ سیکیورٹی کےلیے معاہدے پر اتفاق
ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور برطانوی وزیر مملکت نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اور برطانوی فارن،کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس نے صومالیہ میں فوڈ سکیورٹی کے لیے ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اور برطانوی فارن،کامن ویلتھ، اور ڈیولپمنٹ آفس نے صومالیہ میں خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کے لیے خوراک کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے چار ملین ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور برطانوی فارن،کامن ویلتھ، اور ڈیولپمنٹ آفس میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کی شرائط کے تحت شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اور برطانوی فارن،کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس صومالیہ میں ایک لاکھ 32 ہزار 549 افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کو 4 ملین ڈالر کے عطیہ کا مساوی مالی حصہ فراہم کرے گی۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا کہ ’یہ مالی امداد صومالیہ میں خوراک کی شدید فوڈ سکیورٹی ، قحط کو روکنے اور زندگیاں بچانے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کوششوں میں مدد کرے گی‘۔
خیال رہے کہ مملکت نے حالیہ دنوں صومالیہ میں 12 ہزار افراد میں 140 ٹن فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جو ملک میں غذائی تحفظ کو سپورٹ کرنے کے لیے جاری شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات پروجیکٹ کے حصے کے طور پر ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا مقصد خشک سالی سے بے گھر اور متاثر ہونے والے دو لاکھ 55 ہزار افراد کی مدد کے لیے دو ہزار 800 ٹن سے زیادہ فوڈ باسکٹ پہنچانا ہے۔