قطر: رمضان میں نجی شعبے کی ڈیوٹی 6گھنٹے ہوگی
دوحہ: رمضان المبارک کے دوران نجی شعبہ کی ڈیوٹی 6گھنٹے ہوگی۔ وزارت محنت نے اعلامیہ جاری کرکے نجی شعبہ کو ہدایت کی ہے کہ وزارت کے قوانین کی پابندی کرتے ہوئے کارکنوں سے رمضان المبارک کے دوران6گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی نہ لی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزارت کی تفتیشی ٹیمیں نجی شعبے کا جائزہ لیتی رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزارت نے نجی شعبے میں کام کرنے والے کارکنان سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان سے 6گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لی جائے تو تفتیشی اہلکاروں کو مطلع کریں۔