Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں صنعا پر نیا فضائی حملہ ہوا ہے، حوثیوں کا دعوی

حوثیوں نے حملے کا الزام امریکہ اور برطانیہ پر لگایا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک دن بعد جمعے کو دارالحکومت صنعا پر ایک فضائی حملہ ہوا ہے، حوثیوں نے اس کا الزام امریکہ اور برطانیہ پر لگایا ہے۔
عرب نیوز کےمطابق عینی شاہدین نے بھی دھماکے کے اطلاع دی، حوثیوں نے بیان میں نئے حملے کو امریکی اور برطانوی جارحیت قرار دیا۔
اسرائیل، امریکہ یا برطانیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا ’ دھماکے کی آواز سنی، میرا گھر لرز اٹھا۔‘
یاد رہے جمعرات کو صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت انفراسٹرکچر پر اسرائیلی حملوں میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسرائیلی حملوں کے بعد یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے تل ابیب ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا ہے۔
حوثی کئی ماہ سے بحیرہ احمر اور خلج عدن میں جہاز رانی کے روٹ پر بھی حملے کررہے ہیں جس سے امریکی اور برطانوی فورسز کی جانب سے جوابی حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

شیئر: