Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں پانی بھی بکنے لگا

لندن .....آج کے دور میں جب فضائی سفر بالکل عام ہوکر رہ گیا ہے اورچھوٹی بڑی ہر قسم کی فضائی کمپنیاں دنیا کے مختلف علاقوں میں کا م کررہی ہیں۔ جن میں سے بعض سستی بھی ہیں اور بعض مہنگی بھی مگر پانی کی فراہمی تقریباً ہر پرواز میں مفت ہی ہوتی ہے مگر ایک افسوسناک حقیقت اس وقت سامنے آئی جب یہاں پہنچنے والے مسافروں نے بتایا کہ وہ مونارک ایئر کی پرواز سے بارسلونا سے لندن آرہے تھے ۔ دوران پرواز طیارے کا ایئر کنڈیشن پوری طرح سے کام نہیں کررہا تھا جس کیوجہ سے اندر کا درجہ حرارت بیحد بڑھ گیا تھا اور ہر شخص پیاس سے بے چین ہونے لگا تھا۔ اتنے نازک موقع پر طیارے کے ایک اسٹیورڈ نے مسافروں کو پانی مفت فراہم کرنے کے بجائے ان سے فی بوتل 1.80پونڈ وصول کئے۔ طیارے میں گرمی اتنی شدید تھی کہ ایک شخص بے ہوش ہوگیا۔ طیارے میں پانی کی شدید قلت تھی اور ٹوائلٹ میں بھی پانی موجود نہیں تھا۔2چھوٹے باتھ روم تھے جو پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گندے ہوچکے تھے اور انکا استعمال ناممکن ہوگیا تھا۔

شیئر: