Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملائیشیا، سنگا پور اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

تعلقات بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو جکارتہ میں ملائیشیا، سنگا پور اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے جکارتہ کے دورے کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوی ایشن کے ساتھ امیٹی اینڈ کوآپریشن کے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔
ملائیشین ہم منصب ڈاکٹر زمبری عبدالقادر سے ملاقات کے دوران اپنے ممالک کی خواہشات کے مطابق مختلف شعبوں میں تعاون کے تعلقات اور انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے سیاسی میدان میں مشترکہ تعاون تیز کرنے اور اقتصادی تعاون کو مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔
 برونائی دارالسلام کے وزیر خارجہ داتو ایروان بن بھین یوسف سے ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں جدید تر اور مستحکم تر بنانے کے طریقوں پر بات چیت کے علاوہ بین الاقوامی حالات پر نقطہ نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

شیئر: