سعودی وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ کو یقین دہانی، سوڈان سے انخلا کا مشن جاری رکھے گا
سوڈان میں قیام امن کے حوالے سے کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سوڈان سے غیرملکیوں کے انخلا کاانسانیت نواز آپریشن جاری رکھے گا‘۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے مذکورہ یقین دہانی جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریچ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے کی۔
سعودی وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران سوڈان کے متحارب فریقوں کے درمیان عسکری محاذ آرائی بند کرانے اور سوڈانی شہریوں نیز وہاں مقیم غیرملکیوں کو ضروری تحفظ فراہم کرانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے اقوام متحدہ اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں عالمی امن وسلامتی کے فروغ کے لیے کی جانے والی سرگرم کوششوں اور بین الاقوامی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔