Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر سے پیر تک سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا

ذی الحجہ کی 27،  28 اور 29 تاریخ ہوگی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 15، 16 اور 17 جولائی (سنیچر، اتوار اور پیر) کے روز مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر  22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  یہ عربی مہینے ذی الحجہ  کی 27،  28 اور 29 تاریخ ہو گی۔
الزعاق نے توجہ دلائی ہے کہ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر الزعاق نے کہا کہ کہ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا رہا ہے۔
الزعاق نے کہاکہ نماز اور قبلے کے اوقات کے تعین میں سورج کا کردار کلیدی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: