Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنیر اور زعترکے ڈبوں میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نشہ آور اشیا گاڑی میں لائی جارہی تھیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے اہلکاروں نے شمالی سعودی عرب کی بری سرحدی چیک پوسٹ الحدیثہ کے  راستے سمگل کی جانے والی ایک لاکھ 30 ہزار  635  نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق نشہ آور گولیاں گاڑی کے خفیہ خانوں میں پنیر اور زعتر (تل کی ایک قسم) کے ڈبوں میں چھپا کر لائی گئی تھی۔
اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ الحدیثہ چیک پوسٹ پر  گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس سے پنیر اور زعتر کے ڈبے برآمد ہوئے  جن میں نشہ آور گولیاں چھپا کر رکھی گئی تھیں۔
اتھارٹی نے بتایا  کہ نشہ آور گولیاں وصول کرنے والے دو افراد کو محکمہ انسداد منشیات کے تعاون سے گرفتار کرلیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: