Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اذان اور حسن قرآت کے بین الاقوامی مقابلے

خوش نصیبوں میں3.2 ملین ڈالر کے کیش انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام  مملکت میں تلاوت قرآن پاک اور اذان کے بین الاقوامی مقابلے کرائے جا رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مقابلہ حسن قرات اور اذان دینے کا مقابلہ  ساتویں صدی عیسوی کے وسط تک کی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
2019 میں ان مقابلوں  کا اعلان ہونے کے بعد سے 80 ممالک سے  40 ہزار  سے زیادہ شرکاء ان مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں۔
ان مقابلوں  کے کوالیفائنگ راونڈ کے مختلف  مراحل طے کرتے ہوئے 36 امیدوار فائنل  مقابلوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔
اس حتمی فہرست میں شامل ہونے والے امیداوروں میں 18 شرکاء قرآن پاک کی تلاوت کے مقابلوں کے لیے ہیں جب کہ 18 شرکاء اذان دینے کے لیے فائنل مقابلے میں شامل ہیں۔
ان مقابلوں میں کامیاب امیدواروں کا انتخاب 13 بین الاقوامی ججوں کی جیوری کے ذریعے کیا جائے گا۔

 تلاوت قرآن پاک  میں اول انعام 1.3 ملین ڈالر جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

مقابلہ حسن قرآت میں تجوید اور گرائمر سمیت آواز اور دیگر خوبیوں کو مدنظر  رکھتے ہوئے مقابلہ جیتنے والے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں3.2 ملین ڈالر کے کیش انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
ابتدائی طور پر قرآن پاک کی تلاوت میں اول انعام حاصل کرنے والے کو 1.3 ملین ڈالر دئیے جائیں گےاسی طرح اذان دینے کا مقابلہ جیتنے والے کو 5لاکھ 33 ہزارڈالر انعام دیا جائے گا۔ انعام کی باقی رقم دوسرے نمبر پر آنے والوں کے حصے میں آئے گی۔
 

شیئر: