Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبدالعزیزعالمی مقابلہ حفظ وحسن قرات کب ہوگا؟ 

عالمی مقابلہ حسن قرات آئندہ سال ہجری کے دوسرے ماہ میں ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
قرات قرآن کا 43 واں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ آئندہ ہجری سال کے دوسرے مہینے کے دوران مکہ مکرمہ میں منعقد کیاجائےگا۔
دنیا بھر سےامیدوارمقابلے میں حصہ لیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مقابلے کی سرپرستی کریں گے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیراسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے جو قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلہ پروگرام کے سربراہ اعلی بھی ہیں نے کہا ہےکہ ’مقابلے کی سرپرستی اور سہولتوں کی فراہمی پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔
یہ مقابلہ مختلف ممالک میں موجود مسلم بچوں کو قرآن کریم حفظ کرنے، قرآن پاک کی قرات اور تفسیر سے وابستہ کرنے کا حوصلہ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ 
مقابلہ پانچ درجوں میں ہوگا۔  
پہلے درجے میں مکمل حفظ قرآن، حسن قرات اور فن قرات کا مقابلہ ہوگا۔ 
دوسرے درجے میں حفاظ  سے قرآن کریم کے الفاظ کے معانی وتفسیربھی دریافت کی جائے گی۔ 

مقابلے کے پانچ درجے مقرر کیے گئے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)

تیسرے درجے میں قرآن کریم کے حافظ اور حسن قرات کا امتحان ہوگا۔ 
چوتھے درجے میں قرآن پاک کے پندرہ پاروں کے حفظ اور تجوید کا مقابلہ ہوگا۔ 
پانچویں درجے میں قرآن پاک کے پانچ پاروں اور حسن تلاوت کا امتحان ہوگا۔ 
یاد رہے کہ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ کرانے والے ادارے نے اپنے ای گیٹ پر مقابلے کی شرائط اور ان کے ضوابط جاری کردیے ہیں۔ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ 

شیئر: