رواں برس پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بدھ کے روز ایشیئن کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا۔
ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا اور اس کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور انڈیا کا ہائی وولٹیج میچ دو ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان اور نو سری لنکا میں کھیلے جائیں گےNode ID: 772806
ایشیا کپ کے لیے چھ ٹیموں پاکستان، انڈیا، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان، انڈیا اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کا مقابلہ ہوگا۔
ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان کے دو شہروں ملتان اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کے باقی تمام میچز سری لنکا کے دو شہروں کینڈی اور کولمبو میں ہوں گے۔
پاکستان میں ایشیا کپ کے چار میں سے ایک میچ ملتان اور تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
لاہور میں تین ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ اس کے بعد گروپ سٹیج کا آخری میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان پانچ ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی لاہور میں کھیلا جائے گا۔
I am happy to announce the schedule for the highly anticipated Men's ODI #AsiaCup2023, a symbol of unity and togetherness binding diverse nations together! Let's join hands in the celebration of cricketing excellence and cherish the bonds that connect us all. @ACCMedia1 pic.twitter.com/9uPgx6intP
— Jay Shah (@JayShah) July 19, 2023