Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ’باربی‘ کی ریلیز پر ’سب کو یوم باربی مبارک‘

اس فلم کی کہانی ’باربی ورلڈ‘ میں رہنے والی باربی (مارگوٹ روبی) اور کین (ریان گاسلینگ) کے گرد گھومتی ہے (فوٹو: وینیٹی فیئر)
ہالی وُڈ کی نئی فلم ’باربی‘ پاکستان سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔
یہ فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی دنیا بھر میں اپنے ٹرینڈ، کاسٹ اور کرسٹوفر نولان کی فلم ’اوپن ہائیمر‘ کے ساتھ ریلیز ہونے پر غیر معمولی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by BARBIE (@barbiethemovie)

باربی کی مرکزی کاسٹ میں مارگوٹ روبی، ریان گاسلینگ، گریٹا گیروِگ، وِل فیرل، ایما میک کے اور سِیمو لِیو شامل ہیں۔ باربی کی ہدایتکاری گریٹار گیروِگ نے کی ہے۔
اس فلم کی کہانی ’باربی ورلڈ‘ میں رہنے والی باربی (مارگوٹ روبی) اور کین (ریان گاسلینگ) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باربی ورلڈ سے باہر کی دنیا میں آتے ہیں اور پھر انسانوں کے درمیان خوشیاں اور خطرات کو ڈھونڈتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by BARBIE (@barbiethemovie)

اس فلم کو ریان گاسلینگ اور مارگوٹ روبی کے کردار کے باعث ریلیز سے پہلے ہی غیر معمولی شہرت ملی ہے جس کے بعد دنیا بھر کے سنیما گھروں میں فلم کے مداح باربی کے ملبوسات جن میں گلابی رنگ نمایاں ہے، وہ پہن کر فلم دیکھنے جا رے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by BARBIE (@barbiethemovie)

دوسری جانب باربی اور اوپن ہائیمر کے ایک ساتھ ریلیز ہونے پر فلم بینوں نے نئی اصطلاح ’باربین ہائیمر‘ ایجاد کر لی ہے۔
اس بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہینڈل فلم اپ ڈیٹس نے کہا کہ ’باربین ہائیمر ڈے مبارک ہو۔‘

وَیل نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے خیال سے باربین ہائیمر اصطلاح بہت ہی دلچسپ ہے اور بہت اچھا لگ رہا ہے کہ عوام دونوں فلموں کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔‘
دوسری جانب رُطابہ نے مزاحیہ انداز میں پاکستانی ڈرامے ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کی اوریجنل باربی کی جانب سے سب کو یومِ باربی مبارک ہو۔‘
اس کلپ میں اداکارہ بشریٰ انصاری گلابی کپڑے پہن کر جاوید شیخ سے پوچھتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں؟ جس کے جواب میں اداکار انہیں باربی ڈول سے تشبیہ دیتے ہیں۔
یہاں واضح رہے کہ پاکستان صوبہ پنجاب میں فلم باربی کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پنجاب میں باربی پر پابندی فلم میں ہم جنس پرستی کے عناصر ہونے کے باعث لگائی گئی ہے۔
اس پر لُوپین نامی صارف نے پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے پوسٹر پر ریان گاسلینگ اور مارگوٹ روبی کی تصویر ایڈٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پنجاب نہیں جاؤں گی۔‘
ٹوئٹر صارف گلاب جانو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ٹکٹ تو ملنے نہیں ہیں۔ سنیگولڈ (سنیما) میں نوکری کے لیے ایپلائی کر دوں۔‘
گیبریلا اپنی ٹویٹ میں فلم کے بارے میں لکھتی ہیں کہ ’باربی فلم ایک شاہکار ہے۔ گریٹا گیروِگ کی بطور ہدایتکارہ سہنری آواز ہمارے اندر کے بچپن پر مرہم رکھتی ہے اور اس بات کو دکھاتی ہے کہ ہم شاندار چیزیں کرنے کے قابل ہیں۔ یہ بالکل جادوئی ہے۔‘
جیلین نے فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’گریٹا گیروِگ اپنی قابلیت سے تازہ پرفارمنس کروانے اور کلاسک کامیڈی دینے میں کامیاب رہیں۔‘

 

شیئر: