کوئٹہ...وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سانحہ سول اسپتال، پولیس ٹریننگ سینٹراور شاہ نورانی خود کش دھماکے سمیت دہشت گردی کی 24 وارداتوں کے ماسڑ مائنڈ کو گرفتار کرلیا ۔منگل کو کوئٹہ میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے کمانڈر سعید احمد عرف تقوی 2 ساتھیوں سمیت پکڑا گیا۔ ملزم کا ویڈیو بیان بھی میڈیا کو سنایا گیا جس میں لا کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ اچکزئی، بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدربلال انور کاسی ایڈووکیٹ سمیت دیگر کے قتل کا بھی اعتراف کیااور کہا کہ را اور این ڈی ایس نے افغانستان میں تربیت دی تھی۔سرفرازبگٹی نے دعوی کیا کہ سعید احمد کالعدم دہشت گرد تنظیم کا کمانڈر ہے۔ کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر حملوں سمیت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔