سعودی وزیر توانائی کی گوا میں ماحول دوست توانائی اجلاس میں شرکت
سعودی وزیر توانائی کی گوا میں ماحول دوست توانائی اجلاس میں شرکت
جمعہ 21 جولائی 2023 18:27
ماحول دوست توانائی فورم سی ای ایم 2010 میں قائم کیا گیا تھا (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے جمعے کو انڈین ریاست گوا میں منعقدہ ماحول دوست توانائی سی ای ایم کے 14 ویں اور انوویشن مشن ایم آئی کے 8 ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔
اخبار24 کے مطابق یہ اجلاس ’ماحول دوست توانائی کے لیے ایک دوسرے کے سنگ‘ کے عنوان سے ہورہے ہیں اور سنیچر تک جاری رہیں گے۔
ان اجلاسوں میں بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں کے عہدیداران، پرائیویٹ سیکٹر کے ذمہ داران اور سکالرز شریک ہیں۔ سول سوسائٹی کے نمائندے، پالیسی ساز بھی حصہ لے رہے ہیں۔
ماحول دوست توانائی فورم سی ای ایم 2010 میں قائم کیا گیا تھا اس وقت اس کے ممبران کی تعداد 25 تھی۔ یورپی یونین فورم میں شامل ہے۔ اس کا ہدف ماحول دوست توانائی ٹیکنالوجی کے پروگراموں اور پالیسیوں سے تعاون کرنا ہے۔
انوویشن مشن ایم آئی بین الاقوامی انشیٹو ہے اس میں یورپی یونین کے علاوہ 24 ممالک شامل ہیں۔ یہ ماوحل دوست توانائی کے حل فراہم کرنے کے لیے لاگت میں کمی، کارکردگی موثر بنانے، بین الاقوامی ماحول دوست توانائی انویشن کی رفتار تیز کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔