سعودی ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ’ لوڈنگ پک اپ کے عقبی حصے میں لوگوں کو سوار کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے جس پرچالان کیا جاتا ہے‘۔
سبق نیوز نے ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری انتباہ کے حوالے سے مزید بتایا کہ ’سامان لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے استعمال کے قوانین مقرر ہیں‘۔
’ایسی گاڑیاں جن کی رجسٹریشن سامان کی منتقلی کے لیے مخصوص ہے ان کےعقبی حصے میں لوگوں کو سوار کرنے سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے‘۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ’ لوگوں کی جانوں کو خطرے کے باعث لوڈنگ گاڑیوں میں افراد کو سوار کرنا منع ہے‘۔