سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے قومی دن کے موقع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں مصری صدر کی اچھی صحت اور خوشی، مصر کی حکومت اور عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب اور مصر کے تعلقات کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ ان کے مزید فروغ کے خواہشمند ہیں۔